پائی خیل (نامہ نگار) حافظ قرآن کے والدین کو قیامت کے دن نورانی تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج سے بھی زیادہ ہو گی۔قرآن مجید اللہ رب العالمین کی طرف سے امت محمدیہۖکے لئے ایک بہت بڑی ضیاقت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت سٹی پائی خیل کے امیر علامہ مفتی سلطان احمد قادری نے نئی مسجد سلطانی میں دستارِ فضیلت کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاخوش نصیب ہیں ایسے والدین جواپنے بچوں کواس مقدس کتاب کواپنے سینے میں محفوظ کرنیکی تعلیم دلواتے ہیں۔کیونکہ قرآن مجیداپنے پڑھنے والوں کی قیامت کے دن شفاعت کرے گا۔جس نے اس مقدس کلام کواپنے سینہ میں محفوظ کیااوراس کے حلال کوحلال اورحرام کوحرام جاناقیامت کے دن اپنے گھروالوں میں سے ایسے دس شخصوں کی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سفارش کرے گاجن پرجہنم واجب ہوچکی ہوگی۔امتِ مسلمہ قرآن سے اپناتعلق مضبوط کرکے دین ونیامیں سرخروہوگی ۔ اس موقع پرقرآن مجیدحفظ کرنیوالے طلباء حافظ محمداحسان اللہ ولدعبدالغفوراعوان،حافظ محمدمہران ولدعزیزاللہ اعوان،حافظ محمدحارث ولدملک مسعودکی دستاربندی بھی کی گئی ۔آخرمیں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی۔اور لنگر تقسیم کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Pai Khel
پائی خیل (نامہ نگار)نواحی علاقہ ہندال والہ موچھ میں بھوسے سے بھراٹرک بجلی کے کھمبے سے جاٹکرایا،تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی سستی کی وجہ سے موچھ کچہ کے علاقہ ہندال والہ میں بھوسے سے اوورلوڈٹرک بجلی کے کھمبے سے جاٹکرایا۔تاہم جانی نقصان نہ ہوا۔علاوہ ازیںدن رات میانوالی بنوں کالاباغ روڈپربھوسے سے اوورلوڈٹرک حادثات میں اضافہ کاباعث بنے ہوئے ہیں۔ٹریفک پولیس کے عملہ نے قانونی کاروائی کی بجائے اپنی مٹھی گرم کرکے آنکھیں بندکررکھی ہوتی ہیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے اصلاح واحوال اورذمہ داران کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Pai Khel
پائی خیل (نامہ نگار)دریائے سندھ کادھپ سڑی کے مقام پرکٹائوجاری تفصیلات کے مطابق موچھ کچہ کے علاقہ دھپ سڑی کے مقام پردریائے سندھ کاکٹائوزوروشورسے جاری ہے۔حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث آس پاس کی آبادی گھرچھوڑنے پرمجبورہوچکی ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے دھپ سڑی کے مقام پردریائے سندھ کے کٹائوکوروکنے کے لئے حفاظتی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Pai Khel
پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل میں سیوریج کابندوبست نہ ہونے سے گھروں کاگندہ پانی مین شاہراہوں اورگلیوںسیلاب کی شکل اختیارکرنے لگاتفصیلات کے مطابق پائی خیل کے محلہ جات کبی خیل،سرمت خیل،فتح خان خیل،چنن خیل،دروخیل،حیات خیل میں سیوریج نظام نہ ہونے کے باعث گنداپانی ٹوٹی ہوئی نالیوں میں ہوتاہوااُکھڑی سولنگ، گلیوں کے گڑھوں میں کھڑاہوکرنہ صرف آمدورفت میں مشکلات پیداکرتاہے بلکہ موذی بیماریاں پھیلانے کاموجب بن رہاہے ادھرہرگلی کوچے میں پڑے گندگی کے ڈھیروں نے نہ صرف آمدورفت کے راستے سکڑاکررکھ دیئے بلکہ وبائی امراض پھیلانے کاباعث بنے ہوئے ہیں شہرکی گلی کوچوں میں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں دن رات آوارہ پھرتے نظرآتے ہیں جس سے شہری ہروقت ان سے خوف زدہ ہیں ۔ عوامی حلقوں نے پائی خیل میں سیوریج نظام گندگی کے ڈھیروں کوہٹانے اورآوارہ کتوں کوتلف کرنے کاٹی ایم اے میانوالی ،ڈی سی اومیانوالی اورارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے ۔ پائی خیل (نامہ نگار)تھل نہرپروجیکٹ کی دونوں اطراف کی پٹریوں پربڑے بڑے شگاف حادثات کاباعث بنے ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق تھل نہرپروجیکٹ کی پٹریوں کے دونوں اطراف اہلکاروں کی عدمِ توجہی کی وجہ سے جگہ جگہ پرریڈلائن کے اندربڑے بڑے شگاف پڑچکے ہیں جونہرکی پٹری کوکمزوراورحادثات کاموجب بنے ہوئے ہیں ۔اہلکاران شگافوں کوبھرنے کی بجائے ساراسارادن چائے ،پانی اورافسران کی خوشامد کر کے اپنی دیہاڑیاں کھری کرلیتے ہیں۔بارش کی صورت میں شگاف دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔جبکہ پٹری پرجگہ جگہ پربارشی پانی جھیل کامنظرپیش کررہاہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی اورارباب اختیارسے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔