پیرمحل (نامہ نگار) نمبردار،، عوام اور سرکار،، کے کاموں میں پل کا کام کرتا ہے عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے نمبرداران کاتعاون ناگزیز ہے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری منظر حفیظ تحصیلد ارپیرمحل ،محبوب الحق لادی گجر نائب تحصیلدار کے ساتھ تحصیل بھر کے نمبرداران کے دربار سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا تحصیل پیرمحل کی ریونیوحدودمیں اپنے چکوک میں کسی بھی مقامات پر منفی سرگرمیوں کے متعلق تحصیل نتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو بر وقت اطلاع دیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جاسکے اور ریلیف کے کاموں کو بہتر طور پر انجام دیا جا سکے اپنے اپنے چکوک میں عید اجتماعات اور مساجد پر مناسب سیکورٹی کاانتظام کرتے ہوئے ہر مشتبہ شخص پرکڑی نظر رکھیں ون ویلنگ ، لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں چکوک میںسرکاری اراضی پر قبضہ گروپوں کے خلاف پٹواری کے ساتھ تعاون کرکے موثر کاروائی کرکے رقبہ سرکار پر قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف موثر کاروائی میںا پنا کردار اداکریں اپنے اپنے چکوک میں بڑے سائز کے جھولے لگانے والے افراد کے خلاف موثر کاروائی میں اپنا کردار اداکریں کھلے میدان میں بغیر کسی سیکورٹی کے عید کے اجتماع پر مکمل پابندی ہے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر عید گاہوں اور مساجد اور امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں پر سیکورٹی کے موثر انتظامات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور عید گاہوں میں پارکنگ کے لیے سوگز کا فاصلہ رکھیں کرایہ داروں کے مکمل کوائف اور ان کی سنیپ چیکنگ کو ممکن بناتے ہوئے کسی بھی مشتبہ شخص کی اطلاع بروقت قانون نافذکرنے والے اداروں کود یں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی کی صور ت میں سرکار کے کاموں میں عدم تعاون کرنے والے نمبرداران کے خلا ف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی عید کے ایام میں 0311-7205152کمپلیمنٹ سیل پر رابطہ میں رہتے ہوئے اطلاع کریں پیرمحل ( نامہ نگار ) عید الفطر کے موقع پرعیدگاہوں اور مساجد میں مثالی انتظامات کرکے بھائی چارے اور اتحاد و یگانگت کی فضاء کو پروان چڑھائیں گے عیدالفطر پر میونسپل کمیٹی پر کمپلیمنٹ سیل تین دن مسلسل ہمہ وقت کام کرے گا ان خیالات کا اظہار چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل ، چوہدری طارق جاوید کمبوہ نے عیدالفطر کے حوالہ سے اقدامات کے سلسلہ میں آگاہی بیان میں کیا انہوںنے کہا میونسپل کمیٹی پیرمحل کی طرف سے مساجد ، عیدگاہوں اور شہر بھرمیں صحت صفائی کے مثالی انتظامات کیے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی پیرمحل کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں تمام عید گاہوں پر بلدیہ کی طرف سے عملہ کی تعیناتیاں کردی گئی ہے کسی قسم کی شکایت کی صورت میں کمپلیمنٹ سیل نمبر04663-21421نمبر پر ہمہ وقت رابطہ کرکے اپنی شکایات کی اطلاع دی جاسکتی ہے علاوہ ازیں قبضہ گروپوں کے خلاف انکروچمنٹ ٹیم جس مین عاطف گجر ، عدنان ساگر ، محمد رضوان پر مشتمل ٹیم بروقت کاروائی کے لیے تیار کی گئی جو کسی بھی قسم کی شکایات پر فی الفور کاروائی کرے گی چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے شہریوں سے اپیل کی باہمی ربط ورابطہ کے ذریعے سیکورٹی کے میکا نزم کو مضبوط بنائیں عید الفطر کے سلسلہ میں تھریٹس الرٹس/ سیکورٹی اقدمات کے تحت مساجد اور عیدگاہوں کی سیکورٹی کے انتظامات تسلی بخش رکھیں اس سلسلہ میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انتظامات یس او پی کی طرزپر کریں تاکہ کوئی بھی ملک دشمن عناصر شہریوں کے جان ومال کو نقصان نہ پہنچاسکے طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر نے کہا مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرائم بھائی چارے اور اتحاد و یگانگت کی فضاء کو پروان چڑھائیں اور اپنے اپنے دائرہ کار میں وطن دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملائیں ، وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہر فرد قومی فریضے کو موثر طریقے سے ادا کرے اور میونسپل کمیٹی پیرمحل سمیت تحصیل پیرمحل کی رنیو حدودمیںکسی بھی مقامات پر منفی سرگرمیوں کے متعلق تحصیل انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو بر وقت اطلاع دیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جاسکے اور ریلیف کے کاموں کو بہتر طور پر انجام دیا جا سکے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے ملازمین عید الفطر کے ایام میں پوری طرح ہمہ وقت چوکس ہے مین بازار پیرمحل اور دیگر بازاروں میں شہریوں کی سہولت کے لیے میونسپل کمیٹی کے ملازمین تعینات کیے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی صحت وصفائی کا مسئلہ درپیش نہ ہو اس موقع پر انکروچمنٹ آفیسر عاطف گجر ، ہیڈکلر ک منور حسین ،محمد ارشد داروغہ سمیت دیگر ملازمین بھی موجود تھے پیرمحل ( نامہ نگار ) حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل عیدا لفطر کے ایام میں زائد کرایہ وصول کرنے کے پیش نظر لاری اڈا پیرمحل میں مسافر بسوں کی چیکنگ مسافروں سے زائدکرایہ کی بابت معلومات لی ٹرانسپورٹرز کو حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایات تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے عیدا لفطر کے ایام میں زائد کرایہ وصول کرنے کے پیش نظر لاری اڈا پیرمحل میں مسافر بسوں کی چیکنگ کرتے ہوئے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا عندیہ دیا اور اس سلسلہ میں کرایوں کی خصوصی چیکنگ کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایات کی علاوہ ازیں تمام ٹرانسپورٹر مالکان کو اپنے اپنے اڈہ جات پر سیکورٹی کے فول پروف انتطامات کر نے اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رہنمائی لینے اور ان کی ہدایات پر من وعن عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کیا آنے جانے والی بسوں کے مسافروں سے ٹرانسپورٹرز کی طرف سے جاری کردہ کرایہ جات کی رسید چیک کرکے زائد کرایہ وصولی کی بابت دریافت کیا پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیلدار پیرمحل کی قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی تین کروڑ روپے مالیت کا سرکاری رقبہ واگذار تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ہدایات پر چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار پیرمحل نے محکمہ مال کی ٹیم کے ہمراہ چک نمبر320گ ب چک نمبر321گ ب چک نمبر673/14گ ب ، سی پلاٹ خانجوان بلال کالونی میں قبضہ گروپوں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے نو افراد کے قبضہ سے 26کنال 9مرلے رقبہ جس کی مالیت تین کرو ڑ روپے بنتی ہے واگذارکرواکر بحق سرکارضبط کرلیا چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار پیرمحل نے وارننگ جاری کی کہ رقبہ سرکار پر قبضہ کرنے والے گروپوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے تمام ملبہ بحق سرکار ضبط کرتے ہوئے ناجائز قابضین کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاجائے گا کسی قسم کی رورعایت نہ رکھی جائے گی بلا امتیاز کاروائی کرکے رقبہ سرکاری واگذار کروارہے ہیں اور آپریشن جاری رکھیں گے پیرمحل ( نامہ نگار ) پنجاب بھرمیں کھلوناپستول کے استعمال پرپابندی کے باوجود پیرمحل شہرمیں دکانوں پرسرعام فروخت جاری ، تفصیل کے مطابق پنجاب بھرمیں کھلونا پستول کے استعمال پرپابندی عائد کررکھی ہے لیکن پیرمحل میں عید کے قریب آتے ہی کھلونا پستول کی سرعام فروخت جاری ہے کھلوناپستول جوکہ بظاہر اصل دکھائی دیتی ہے اور کسی بھی واردات میں باآسانی استعمال ہوسکتی ہے کی خریدوفروخت عید کے دنوں میں زیادہ ہوجاتی ہے اوربچوں کی بڑی تعداد ٹی وی چینلز پرمختلف پروگرامز دیکھ کر ان پستولوں کوخریدتے ہیں اورآپس میں فائرنگ کرتے ہیں جس کے باعث پستول میں استعمال ہونے والے پلاسٹک کے چھرے سے بچوں کے آنکھیں یاجسم کاکوئی اورحصہ زخمی ہونے کااحتمال ہوتاہے یہ نقلی پستول اکثرشہربھرکی گفٹ اور آرٹیفیشل دکانوںجنرل سٹوروں پرسرعام فروخت کی جاری ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے اورکاروائی کامطالبہ کیاہے