لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ فلم ٹائی ٹینک کی ہیروئن کیٹ ونسلیٹ کا کہنا ہے کہ طلاق بچوں کے لئے سود مند ثانت ہو سکتی ہے کیونکہ اس طرح سے انہیں یہ پتہ چلتا ہے کہ مشکل حالات میں زندگی کس طرح گزاری جاتی ہے۔
کیٹ ونسلیٹ کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کے منفی تجربات سے مثبت پہلو نکالنے کی کوشش کی کیونکہ میں اپنی ذاتی زندگی کو بالکل بھی بدلنا نہیں چاہتی تھی اور میں یہ سمجھتی ہوں کہ بچوں کو زندگی کے مشکل حالات میں جدوجہد کرنے کے لئے طلاق بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
ہالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمیں زندگی میں کتنی بار تلخ تجربات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ جتنی مرتبہ بھی ہمیں اس قسم کے تجربات کا سامنا ہو گا تواس سے ہمیں اپنے آپ کو پہچاننے کا بہترین موقع میسر آئےگا۔ واضح رہے کہ ہالی ووڈ فلم ٹائی ٹینک کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکار کیٹ ونسلیٹ خود بھی 3 شادیاں کر چکی ہیں اور وہ 3 بچوں کی ماں ہیں۔