پیرمحل (نامہ نگار) قصاب کی گرفتار ی اور ویٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ نارواسلوک پر انجمن قصاب یونین کی تیسرے روز شٹر ڈائون ہڑتال جاری مٹن ،بیف ،چکن کا گوشت مکمل طورپر بندہونے کے باعث صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا مطالبا ت کی منظوری تک پورے رمضان کے مہینہ میں سستا رمضان بازار کا بائیکاٹ کیاجائے گا انجمن قصاب فروش کے صدر رانا عابد اور جنرل سیکرٹری محمد ارشد نے کہا جب تک ہمارے مطالبہ پورے نہیں ہوتے مکمل شٹرڈاون ہڑتال جاری رہے گی انہوںنے کہا ہم اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر رمضان بازار انتظامیہ سے تعاون کرکے مہنگے داموں چھوٹا بڑا گوشت اور برائلر خرید کربغیر حکومت کی سبسٹڈی لیے رمضان بازار میں گوشت کی فراہمی کررہے تھے مگر ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے قصاب کی پکڑ دھکڑ اور ویٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ ناروا سلوک پر ہم احتجاج پر مجبور ہوئے جب تک ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ قصاب کو تحفظ فراہم نہیں کرتی ہمار ااحتجاج جاری رہے گا انجمن قصاب کی ہڑتال کی وجہ سے شہری چکن اور گوشت کے لئے مارے پھر تے رہے ویاہ شادی کے سیزن کے پیش نظر شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بلیک مافیا چوری چھپے مہنگے داموں شادی ویاہ پر برائلر کی سپلائی کرکے منافع کماتارہا
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چوروں نے گندم کی کٹائی کے لیے گئے محنت کش کے گھر کا صفایاکردیا طلائی زیورات نقدی چوری تفصیل کے مطابق چک نمبر718گ ب کے رہائشی نوراحمد ولد نظام قوم جٹ سہو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گندم کی کٹائی کے سلسلہ میں زمین پر گیا ہوا تھا نامعلوم چور گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوکر گھر کے کمرے کا تالا توڑکر کمرے میں موجود ٹرنک کا تالا توڑ کر طلائی زیور تین تولے نقدی ایک لاکھ 60ہزار چوری کرکے لے گئے
پیرمحل ( نامہ نگار ) کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی کا اے سی پیرمحل جمیل حیدر شاہ کے ہمراہ سول ہسپتال پیرمحل کا اچانک دورہ کیا دورہ کے دوران سول ہسپتال پیرمحل کی ایمرجنسی اورمختلف وارڈوں کو بھی چیک کیاتفصیل کے مطابق محمودجاویدبھٹی نے اے سی پیرمحل جمیل حیدر شاہ کے ہمراہ اچانک رات کے سول ہسپتال پیرمحل کا دورہ کرکے عملہ کی حاضری کو چیک کرتے ہوئے آٹ ڈور ،ان ڈور وارڈ سمیت ایمرجنسی کو چیک کرتے میڈیسن اسٹاک اور صحت وصفائی کو چیک کیا ڈیوٹی ڈاکٹر ہارون مجید اورعملہ کی موجودگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہسپتال میں مریضوں کو ہرممکن علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات دی تصویرہمراہ ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی ؛ انتظامیہ کی طرف سے رمضان بازار غلہ منڈی کے تاجروں اورکھوکھا مارکیٹ کے دکانداران کے لئے مصیبت بن گیا مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کے سامنے سڑک کے درمیان میں سستا رمضان بازار کے لئے د کانات کے سامنے ٹینٹ لگا کر راستوں کو بند کرنے سے روزگار تباہ ، تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایا ت پر مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کی طرف سے غلہ منڈی پیرمحل کے وسط میں سڑک کے درمیان دکانوں اور پھڑہ جات اور کھوکھا مارکیٹ کے درمیان قائم کرکے غلہ منڈی کے اندر آنے جانے کے لیے تمام راستے بلاک کردیے اور کھوکھا مارکیٹ اور غلہ منڈی کی دکانوں کے آگئے قناتیں لگاکر دکانداروں اور کھوکھا مارکیٹ کے محنت کشوں کا روزگار مکمل طورپر بند کردیا جس سے رمضان بازار ، دکانداروں او رکھوکھا مارکیٹ کے محنت کشوں کے لیے وبال جان بن گیا روزگار بند ہونے سے رمضان مبارک کے مہینہ سے پہلے ہی تاجروں اور محنت کشوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ نے سب اچھا کی رپورٹ کے پیش نظر مکمل طورپر غلہ منڈی کو بلاک کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ غلہ منڈی کے اندر بند ہوکر رہ گیا دکانداروں اور کھوکھا مارکیٹ کے محنت کشوںنے کمشنر فیصل آباد ،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان بازار کو کھوکھا مارکیٹ کی جگہ پر شفٹ کیا جائے تاکہ غلہ منڈی پیرمحل میں آنے جانے والے راستے کھلنے سے عوام کو آسانی ہو اور دکانداروں اور کھوکھا مارکیٹ کے محنت کشوں کے روزگاربند ہونے سے بچ سکیں
پیرمحل ( نامہ نگار )بلدیاتی اداروں کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اسسٹنٹ کمشر سید جمیل حیدر شاہ نے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے ایڈ منسٹریٹر کا چارج سنبھال لیا چیئرمین چوہدری خالد سردار نے بلدیاتی اداروں کے تحلیل ہونے کے پیش نظر دودن قبل ہی میونسپل کمیٹی پیرمحل کے اجلاس میں ملازمین اور کونسلروں سے الوداعی اجلاس میں اپنے امور نمٹا لیے تھے اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ نے باضابطہ طورپر میونسپل کمیٹی پیرمحل کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا جبکہ اس سے قبل جمیل حیدر شاہ مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کے ایڈمنسٹریٹر کے طورپر بھی کام کررہے ہیں اب انہیں تین عہدوں پر اپنے فرائض انجام دینا ہوں گے
پیرمحل ( نامہ نگار )ایم فور موٹروے پر درکھانہ انٹر چینج کے قریب کار اور دودھ والی ٹینکی میں تصادم حادثہ میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کردیا دو کارسواروں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے حادثہ دودھ والی ٹینکی کی غلطی کی وجہ سے ہوا
پیرمحل( نامہ نگار ) دارالعلوم صاحب لولاک کے257فارغ التحصیل علماء وحفاظ حافظات فاضلات کی دستاربندی وچادرپوشی کی پروقار تقریب تفصیل کے مطابق دارالعلوم صاحب لولاک پیرمحل میں جلسہ بسلسلہ ختم بخاری شریف و دستار فضیلت چادر پوشی کا انعقاد کیا گیا جوزیر سرپرستی حضرت خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی آستانہ عالیہ سیال شریف زیر صدارت حضرت علامہ سید مراتب علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ سلھوکے شریف گوجرانوالہ بفیضان نظر سید غلام حسین شاہ آف گوجرانوا لہ جبکہ چیف آرگنائز رحافظ محمد عبداللہ چشتی مہتمم ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان تھے عظیم الشان تقریب میں محقق دوراں مناظر اسلام علامہ سعید احمد اسعد آف فیصل آباد نے فضیلت قرآن او ربخاری شریف پر روشنی ڈالی خصوصی شرکت علمائے کرام و سجاد گان ، سید محمد ظفر شاہ گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بغداد شریف ،سید اقبال حید رشاہ آف عبدالحکیم ، مولانا محمد اسلم آف گوجرہ ، ، مفتی محمد وسیم سیالوی ، صاحبزادہ پیر قمر شکور سجادہ نشین دربار شکوری ، ، علامہ حمید الدین رضوی ٹوبہ ٹیک سنگھ ، علامہ حامد حسن چشتی کمالیہ ، علامہ محمد امجد سیالوی کمالیہ علامہ سید حسن رضا مدنی گوجرانوالہ ، علامہ تصدق حسین گل ، قاری منظور احمد صفدر پیرمحل سمیت سینکڑوں مقامی علمائے شرکت کر کے دارالعلوم صاحب لولاک کے257فارغ التحصیل علماء وحفاظ حافظات فاضلات کی دستاربندی وچادرپوشی کی مقررین نے فضیلت قرآن پر روشنی ڈالی