والدین اور اساتذہ کو عزت و احترام دینے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کر سکتی ہیں، بشارت جاوید

Teacher Appreciation Conference

Teacher Appreciation Conference

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) والدین اوراساتذہ کو عزت واحترام دینے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرسکتی ہیں۔ استاد قوم کے معماروںکی دنیاوی وآخروی زندگی کو درست سمت لے جانے کے ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ان سے ان کوعلم وعمل کے ذریعے تربیت حاصل ہوتی ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہارچوہدری بشارت جاوید پرنسپل گورنمنٹ فرید بخش سائنس ڈگری کالج فریدآباد نے طلباء سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ والدین اوراستادکی نافرمانی کرنے والادنیاوآخرت میںناکام ونا مرادہوا۔دنیاوآخرت کی کامیابی کا رازوالدین اورستاد کے ادب واحترام میںمضمرہے۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی واضع تعلیمات ہیںکہ والدین کے بد دعاسے بچوان کو اف تک نہ کہو۔

استاد بھی روحانی باپ ہوتاہے جوعلم کے پیاسوںکی پیاس بجھانے کے لئے سیراب کی حیثیت رکھتا ہے لہذاء ہمیںاپنی اوراپنے آگے آنے والی نسل کووالدین اوراستاد کے ادب واحترام بارے شعوروآگاہی کاانتظام کرنا ہوگاتاکہ وہ گھاٹے کے سودے سے بچ کردنیاوآخرت کے لئے نفع کاسودا حاصل کر سکیں۔