کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قو می موومنٹ کے قائد الطا ف حسین کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو خسرہ سے محفوظ رکھ کر پاکستان کو صحت مند ممالک کی صفوں میں شامل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
الطاف حسین نے ملک بھر بالخصوص صوبہ سندھ کے بچوں میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے تناسب پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ صوبے میں جاری 13 روزہ انسداد خسرہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے خسرہ سے بچاوٴ مہم کے دوران گھر گھر آنے والی ٹیموں کے رضاکاران اور مختلف مقامات پر لگائے جانے والے کیمپس سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو خسرہ سے محفوظ بنائیں۔