راولپنڈی (جیوڈیسک) لوہاراں گلی میں 2 ملزمان نے 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا جبکہ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ لورہاراں گلی سے 3 روز قبل اغوا ہونے والی 5 سالہ زینب بی بی کی لاش تھیلے میں بند کوڑے کے ڈھیر سے مل گئی جسے ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا اور تھیلے میں بند کرکے کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا جب کہ گزشتہ روز رات گئے ملزمان نے لاش کو گندگی کے ڈھیر پر پھینکنے کی کوشش کی جنہیں اہل علاقہ نے دیکھ لیا اور تھیلے کی تلاشی لینے پر بچی کی لاش برآمد ہوئی جس پر پولیس نے اہل علاقہ کی مدد سے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پیرودھائی پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں بچی کو زیادتی کے بعد انتہائی درندگی سے قتل کیا گیا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی زیادتی ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چل سکے گا جبکہ بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ 3 روز قبل زینب اسکول سے گھر آئی اور کباب کھانے پر اصرار کرنے لگی جس پر وہ پیسے لے کر قریب بازار گئی اور واپس نہیں لوٹی۔