پیرس (جیوڈیسک) پیرس ائیر پورٹ پر حملہ کرنے والے کا ڈراپ سین۔ زیدبن بلقاسم دہشت گرد نہیں بلکہ نشئی نکلا، تفصیل کے مطابق پیرس کے اورلی ایئرپورٹ پرفوجی کی بندوق چھیننے کی کوشش میں مارا گیا زید بن بلقاسم اس وقت منشیات اور شراب کے نشے میں تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے فرانسیسی جوڈیشل ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ زید بن بلقاسم ہفتے کے روز نشے کی حالت میں تھا۔ زید بن بلقاسم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ہے،جس میں انکشاف ہوا ہے کہ زید بن بلقاسم کے خون میں شراب اور کوکین پائی گئی۔اس سے پہلے زید کے والد نے بھی کہا تھا کہ ان کا بیٹا دہشت گرد نہیں تھا بلکہ وہ نشے میں تھا۔
زید کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا اس سے قبل چوری کے جرم میں جیل جاچکا تھا تاہم وہ دہشت گرد ہرگز نہیں تھا۔ اس دن بھی وہ نشے اور منشیات کے زیر اثر تھا۔اس سے پہلے پراسیکیوٹرکاکہناہے کہ ملزم نے نعرہ لگایا تھا کہ وہ اللہ کی راہ میں جان دے گا۔تیونس سے تعلق رکھنے والے زید کے والد، بھائی اور کزن کو ہفتے کے روز پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔تاہم بعد میں تینوں کو رہا کر دیا گیا۔