پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرنچ بارڈر پولیس نے 19 فروری کو اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجا مسافروں کے کاغذات کی تفصیلی جانچ پڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل ہفتہ کے روز بھی بارڈر پولیس نے پیرس کے دونوں ایرپورٹس پر کاغذات کی تفصیلی پڑتال کی۔ جس کے باعث 20 فلائیٹس تاخیر کا شکار ہو گئیں اور مسافروں کو پڑتال کے عمل سے گذرنے میں 2 گھنٹہ تک قطار میں کھڑے رہنا پڑا۔
بارڈر پولیس کے ترجمان کے مطابق اگر 19 فروری کے احتجاج کے بعد بھی مطالبات منظور نہیں کیے گئے۔ تو ہم یورو 2016 فٹبال کپ کے دوران بھی پڑتال کا عمل سخت کر دیں گے۔