فرانس (جیوڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک بنک میں چار افراد کو یرغمال بنانے والے مسلح شخص نے دو گھنٹے بعد ہتھیار ڈال دیئے اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پیرس پولیس کے مطابق دارالحکومت کے جنوبی حصے میں واقع ایک بینک میں ایک ذہنی مریض نے تین خواتین اور ایک مرد کو یرغمال بنا لیا۔
وہ اپنے اور اپنے بیٹے کے لئے ایک سرکاری گھر حاصل کرنا چاہتا تھا۔ مذاکرات کے بعد اس نے تین افراد کو رہا کر دیا لیکن ایک خاتون کو یرغمال بنائے رکھا۔ پولیس نے اس سے مذاکرات جاری رکھے اور آخر کار اسے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کر لیا۔