برسلز (جیوڈیسک) پیرس حملوں کے مشتبہ ملزم صالح عبدالسلام پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے ۔بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز سے گرفتار ہونے والے پیرس حملوں کے مشتبہ ملزم صالح عبدالاسلام کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
تفتیش کاروں کو توقع ہے کہ 26 سالہ فرانسیسی شہری صالح عبدالسلام سے تحقیقات کے دوران داعش کے منصوبوں اور مالی معاونت کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں گی۔