فرانس (جیوڈیسک) فرانس کے جنوبی حصے میں بس حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ تیس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقامی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹورسٹ بس حادثہ ہسپانوی سرحد کے قریب پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دنوں خواتین ہیں۔
جن کا تقلق فرانسیسی اور ہسپانوی سے ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔ تین مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بس حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔