پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے رنگین دارالحکومت پیرس میں ہوئی رنگارنگ دوڑ، جھوٹ موٹ کی نہیں، سچ مچ کی رنگین ریس۔ پیرس میں پہلا کلر رن دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 5 کلومیٹر فاصلے کی ریس کے شرکا پرہرکلو میٹر مکمل ہونے پر مختلف رنگ پھینکے گئے۔
نیلے پیلے، ہرے اورگلابی رنگوں میں نہائے شرکا رنگ رنگیلے بن کرخوب محظوظ ہوئے۔ ٹاون ہال سے شروع ہونیوالی دوڑ کا اختتام ایفل ٹاور پر ہوا۔ پہلی بار دو ہزار بارہ میں کلر ریس کا انعقاد امریکا میں کیا گیا تھا۔ اب تک یہ رنگوں بھری ریس متحدہ عرب امارات ،جاپان سمیت 30 ملکوں میں ہو چکی ہے۔