پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ، بھارتی ظلم و جبر کے خلاف نعرے بازی، اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے اور کشمیر کے پر امن حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ، ایفل ٹاور کے سامنے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر دنیا سے کشمیر کی طرف توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیر کے جھنڈے اور بھارت مخالف نعروں پر مشتمل پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے سے ممتاز کشمیری راہنماوں راجہ اشفاق احمد، زاہد ہاشمی، چوہدری شاہین اختر ۔چوہدری محمد ریاض پاپا،شیخ وسیم اکرم ۔شمروز الہی گھمن۔انکل چوہدری فضل الہی مراڑ پور۔ ، ذوالفقار عزیز، عمران چوہدری، کامران بٹ، ذوالفقار چوہدری، نوید غوث، صاحبزادہ عتیق، خالد خان،، سبط مزمل، ناصرہ خان، روحی بانو، عارف مصطفائی، صفدر ہاشمی, قاری فاروق و دیگر نے خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض نعیم چوہدری نے سر انجام دیے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج نے کشمیرکے ایک حصے پر طاقت کے زور پر قبضہ کیا جسے آج تک کشمیری عوام نے تسلیم نہیں کیا اور ستر سال سے کشمیریوں کی بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف جدوجہد جاری یے۔ کشمیر ایک علاقائی تنازعہ ہی نہیں بلکہ وہاں بسنے والےکشمیریوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ اقوام عالم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے کشمیری قوم کا جمہوری ، اخلاقی، انسانی اور بنیادی حق تسلیم کیا اور انہیں استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا لیکن بد قسمتی سے آج تک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ پر امن مظاہرین کو پیلٹ گنوں سے اندھا کر کے ان کی جمہوری جدوجہد کو کچلنے کی کوشش کی جاتی یے۔ کشمیری قوم مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام عالم ان کے انسانی و بنیادی حقوق کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی مدد کرے۔ یورپ انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے اور کشمیری عوام امید رکھتے ہیں یورپی ممالک کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گئے۔مظاہرے میں ممتاز کمیونٹی راہنما ابرار کیانی، قدیر خان، عمیر بیگ، یاسر خان، ریاست چیمہ، راجہ ابرار، ملک شوکت، خالق جرال، شکیل بھٹی، سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے 28 اور 29 اکتوبر دو مظاہروں کا انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا جس پر 29 اکتوبر کےمظاہرے کے آرگنائزر ممتاز کشمیری راہنما زاہد ہاشمی نے 29 اکتوبر کے مظاہرے کو موخر کر کے 28 اکتوبر کے مظاہرے کو یکجا کیا جس پر کمیونٹی راہنماوں کی جانب سے ان کے اس مثبت اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔