فرانس (جیوڈیسک) خوشبووں کے شہر پیرس میں دلکش ڈیزائنز سے سجے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ خوبرو ماڈلز نے ریمپ پر واک کر کے شائقین کے دل موہ لیے۔
پیرس فیشن شو میں اوون سے بنے سوئٹرز اور چمڑے کے کام دار جیکٹس نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ شائقین نے خوبصورت ملبوسات میں گہری دلچسپی دکھائی اور ماڈلز کو خو ب داد دی۔ حسین ماڈلز کے کیٹ واک کے دلکش انداز بھی قابل دید تھے۔
شو میں رنگ برنگے ملبوسات نے لوگوں کی آنکھوں کو چکا چوند کر دیا جنہیں دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔ شو میں فرانسیسی اداکارہ کیرن وائیرڈ اور ہسپانوی اداکارہ روزی ڈی پالما شائقین کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہیں۔