پیرس(جیوڈیسک)پیرس فیشن ویک کا آغاز ہو گیا۔ ماڈلز نے سنہری اور گرے رنگوں کے امتزاج سے بنے ملبوسات پہن کر کیٹ واک کی ۔دس روزہ فیشن ویک کا آغاز ہالینڈ کے مشہور ڈیزائنر سٹائفل کرسچیانز کے ملبوسات کی نمائش سے ہوا۔ انہوں نے ریشمی اور اونی کپڑے کا خوبصورتی سے استعمال کیا جن پر مستطیل نمونے بنے تھے۔
ملبوسات کے رنگوں میں مٹیلک عنصر نمایاں تھا۔سیاہ اور ہلکے پنک رنگوں نے ایک خوبصورت امتزاج پیش کیا جسے دیکھنے والوں نے خوب سراہا۔ پیروں تک لمبے اسکرٹ بھی توجہ کا مرکز رہے۔