پیرس (جیوڈیسک)فرانس میں خواتین کے دیدہ زیب ملبوسات شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے،منفرد میک اپ اور ماڈلز کے سحر انگیز انداز نے لوگوں کے دل جیت لیے۔خوشبووں کے شہر پیرس میں جاری فیشن ویک میں منفرد ملبوسات نے مچا دی دھوم،ریمپ پر کیٹ واک کرتی ماڈلز کے جلوے اور انفرادیت کے حامل دیدہ زیب ملبوسات نے شائقین کو مسحور کر دیا۔
منفرد میک اپ ، میوزک اور سٹیج کا انداز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔کیٹ واک میں ماڈلز نے سیدھے چلنے کی بجائے درمیان میں رکھے گلوب کے گرد چکر لگائے،موسم کی مناسبت سے زیادہ تر ملبوسات کا رنگ سیاہ تھا جسے شائقین نے خوب سراہا۔