پیرس فیشن ویک : زیب و زینت والے پیراہن کے لشکارے

Paris Fashion Week

Paris Fashion Week

پیرس(جیوڈیسک)پیرس فیشن ویک میں جاری ہے زیب و زینت کے نت نئے انداز کے پیراہن کے لشکارے۔۔ معروف فیشن ڈیزائنر مگلر کی تخلیقات کی ہوئی قدر ریمپ پر۔۔ مگلر نے پیش کیے ، دو ہزار تیرہ کے موسم سرما اور خزاں کے ڈیزائن کردہ ملبوسات۔ ریمپ پر ماڈلز نے ڈال دی جان، مگلر کے ڈیزائن کردہ سرما اور خزاں دو ہزار تیرہ کے نفیس تراش خراش کے ملبوسات میں۔۔ مگلر کے ڈیزائن کردہ لیٹسٹ کلیکشنز شائقین کے دلوں کو بھا گئے۔

سیاہ و سفید اور آنکھوں کو بھانے والے ہلکے رنگوں کے منفرد اور حسین امتزاج کے حامل خوبصورت نرم فر کے گاون اور کوٹ کو شائقین نے بیحد پسند کیا۔ چھبیس فروری سے شروع ہونے والے ریمپ پر رنگ و نور کی اس خوبصورت محفل کا اختتام چھ مارچ کو ہوگا۔

آل پارٹیز کانفرنس میں کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ، مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت، پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم ، متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فاروق ستار، عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی عدیل، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن ، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پا، تحریک تحفظ پاکستان کے ڈاکٹر عبد القدیر اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان سمیت ملک کی 32 سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اہم شخصیات شریک ہیں۔