پیرس : فرانس کے قومی دن پر شاندار آتش بازی

Paris

Paris

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے شہر پیرس میں Bastille ڈے کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ فرانس کے قومی دن، بیسٹائل ڈے کے موقع پر پیرس میں شاندار آتش بازی کی گئی۔

دریائے سین کے کنارے اس شو میں 8 لاکھ افراد شریک ہوئے۔ رنگ اور روشنی کے دل فریب نظاروں سے بچوں بڑوں سمیت سب لطف اندوز ہوئے۔ بیسٹائل ڈے 1789 میں فرانس میں شروع ہونے والے انقلاب کی یاد میں منایا جاتا ہے۔