پیرس (اے کے راؤ) 13 اگست کو ہوئی پیرس میں بربریت کے بعد فرانسیسی صدر فرانسو اولاند کی درخواست پر جرمن پارلیمنٹ نے 146 کے مقابلے میں 445 وٹوں سے شام میں خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے خلاف لڑنے کی منظوری دے دی ہے۔
ابتدائی طور پر اس مقصد کے لیے 146 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں ۔ اور یہ 146 ملین ڈالر امریکی اتحاد کی مدد کرنے کے لیے فوج اخراجات کے طور پے آئیں گے۔ ایک سال کے لیے مرتب کئے گئے پروگرام میں جاسوسی کرنے والا ٹورناڈو ہوائی جہاز، ایک بحری جنگی جہاز اور 1200 فوجی حصہ لیں گے۔ جرمن وزراء کا خیال ہے کہ جرمنی بھی اب فرانس کی طرح دولت اسلامیہ کے نشانے پر ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ بھی دارالعوام کی منظوری کے بعد شام پر فضائی حملوں میں امریکہ کے ساتھ شامل ہو چکا ہے۔