پیرس: فرانسیسی صدر اور سعودی وزیرداخلہ کی ملاقات

Paris

Paris

فرانس کے دارالحکومت میں فرانسیسی صدر اور سعودی وزیرداخلہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران مصر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولانڈے اور سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کے درمیان پیرس میں ہونے والی ملاقات میں مصر کی موجودہ صورتحال پر دونوں ممالک نے مسائل کے حل کے لئے روڈمیپ فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

روڈ میم میں سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے، عوام کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے سمیت ملک میں جلد انتخابات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعود الفیصل کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار ہر کسی کا حق ہے لیکن اس کے لئے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہئے۔ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں پر فائرنگ کسی صورت قبول نہیں ہے۔