پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پیرس ادبی فورم اور ہیومن رائٹس آروڑ ڈان کی جانب سے “شام محبت” کی محفل کا انعقاد کیا گیا،، تقریب کی سربراہی سینئر کشمیری رہنما زاہد ہاشمی اور معروف پاکستانی شاعرہ ثمن شاہ نے کی جبکہ پروگرام کو بہترین آرگنائز کرنے میں پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس نے اہم کردار ادا کیا،،جس طرح پہلی بار پاکستانی اور بھارتی پنجابی کمیونٹی نے ایک چھت تلے اکٹھا ہوکر اس محفل کو چار چاند لگا کر نئی روایت قائم کی ٹھیک اسی طرح پاکستان جرنلسٹ فورم نے پروگرام کے دوران وقفہ وقفہ سے شرکاء کی تفریح کیلئے انکی نشستوں پر چائے ،،جوس اور گرماگرم پکوڑوں سے مہمانوں کی توازا کر کے ایک نئی روایت قائم کی جسے شائقین نے بےحد پسند کیا،،جہاں شرکاء مشاعرے سے لطف اٹھاتے رہے وہیں کھانے پینے کی نئی روایت نے بھی شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔
بعدازاں موسیقی کی شاندار محفل نے شام محبت کوخوب رونق بخشی،،بھارتی گلوکاروں نے پاکستانی قوالیوں کی ایسی محفل سجائی کہ شائقین نہ صرف خوشی سےجھوم اٹھے بلکہ گلوکاروں کوخوب داد بھی دی،،تقریب کےآخر میں مہمانوں کی توازا پرتکلف کھانے سےکی گئی،،پاکستانی اور بھارتی سکھ کمیونٹی نے پاک بھارت تعلقات کو بہتر کرنے پرزور دیا اور ایک دوسرے کو جذبہ خیرسگالی کاپیغام بھی پہنچایا،،اس موقع پر کشمیرکا ایشو بھی زیر بحث رہا جس کے بعد ادبی محفل سیاسی محفل میں تبدیل ہوگئی اور چند مقررین نے پاک بھارت تعلقات پر اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا سکھ کمیونٹی نے پاکستان سےمحبت اورخلوص کوبےحد سراہا اور پاکستان کے مشہور شہر لاہور کو اپنا دل قرار دیا۔