پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پیرس میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی اٹالین لڑکی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اٹلی کے شہر وینس میں مظاہرہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی شمولیت اور خطاب تفصیل کے مطابق پیرس میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی اٹالین لڑکی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اٹلی کے شہر وینس میں ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے شمولیت کی اور خطاب کیا۔
شیخ وسیم اکرم نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کئی دہائیو ں سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کر را ہے ،لیکن ہم نے دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے ،انھوں نے کہا کہ میرے قائد میاں نواز شریف اور جنرل راحیل شریف نے مل کر دہشت گردوں کا قلع قمع کر دیا ہے ۔انھوں نے مذید کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں ان کا خاتمہ ضروری ہے ،اسلام انسانیت کے قتل کے خلاف ہے۔