پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پیرس میں بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں کی طرف سے یوم سیاہ اور احتجاجی مظاہرہ۔ ایفل ٹاور انڈیا مردہ باد۔انڈیا کشمیر سے نکل جائے جیسے نعروں سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر پیرس ایفل ٹاور کے مقام پر 15 اگست سہہ پہر 18:00 بجے کشمیری رہنماوں کی کال پر کشمیریوں سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کر کے یوم سیاہ منایا بھارت کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی۔
کشمیر کی آزادی اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی افواج اور ریاستی پولیس کی طرف سے حالیہ پرتشدد لہر پر خوب احتجاج اور بھر پور مذمت کی بھارت کے مکروہ سیاہ اور مظلوم کشمیریوں کے خون سے لپٹے چہرے کو بے نقاب کیا جس میں کشمیری رہنماو ¿ں زاہد اقبال ہاشمی ، عمران رشید چوہدری ، چوہدری زوالفقار ، خواجہ حنیف رٹوی ، راجہ عابد نے کہا کہ ایک طرف بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعوے دار بنا پھرتاہے دوسری طرف سواکڑور کشمیریوں کا حق دبائے ہوئے ان پر سات لاکھ سے زائد افواج کے ہاتھوں گولیوں سمیت کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال کرکے ظلم ڈھا رہا ہے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں سمیت کشمیری عورتوں بزرگوں نوجوانوں کا خون بہا کر ان کو آنکھوں کی بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے ایسے کمیائی ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں جن کے استعمال کی اجازت جنگوں میں بھی نہیں دی گئی۔
کشمیری زندہ لاشوں کی طرح اسپتالوں میں پڑے ہیں باہر کرفیو لگا کر لوگوں کو کھانے کی غذائی قلت سمیت دواو ¿ں کی قلت پیدا کر دی گئی ہے انٹرنیٹ کی سروس سمیت تمام معصولاتی نظام ٹھپ کر دیا گیا ہے تاکہ باہر کی دنیا عالم اس ظلم اور پ ±ر تشدد واقعات سے بے خبر راہ سکے کشمیریوں سمیت بیلجیم سے خصوصی طور پر شرکت کرنے والے ملک پرویز ، پاکستان سے آئے ہوئے پی ٹی آئی ایم این اے شہریار خان آفریدی نے بھی شرکت کر کےسوا کڑور مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے اور اقوام متحدہ سمیت بین القوامی اداروں انسانی حقوق کی تنظمیں سمیت یورپین یونین سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم بربریت کو بند کروا کر گزشتہ ایک ماہ سے لگے کرفیو کو ختم کروانے سمیت بھارت پر دباو ڈالا جائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرئے بھارتی افواج اور ڈیموکریسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
خونے رشتے جوڑ دو۔۔۔۔۔جبری ناطے توڑ دو۔۔۔ کشمیر ہمارا چھوڑ دو۔۔۔ بھارتی افواج مردہ باد۔۔۔ بھارتی ظلم و ستم ہائے ہائے۔۔۔بعد میں دیگر سیاسی جماعتوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے رہنماوں میاں زولفقار جتالہ ، عمر رحمان ، طاہر گوریہ ، یاسرقدیر ، عمران رشید چوہدری ، خواجہ حنیف رٹوی ، راجہ عابد ،طاہر زمہ واریہ ، ملک مشتاق ، چوہدری زولفقار نگیال ،ملک پرویز ، طاہرہ سلطانہ ، ملک فیاض، اعجاز جٹ ، چوہدری اشفاق ، عتیق صحابزادہ، صفدر ہاشمی ، رانا امجد ، جاوید وڑائچ ،ایم کے پرویز چوہدری ، راجہ عجب، ابرار کیانی ، طاہر اقبال ، افضال ڈھل ، طارق بضمی جبی ، راو ¿ خلیل ،علی اشفاق ، بابر مغل ،غفور عالم ، عاصم رضا، توقیر گوندل ، ندیم نقشی، انوار الحق کاکا ، بلال نزیر چوہدری ،چوہدری راسب بنڈالوی، واجد جبی ، محمد یونس ، عمران چوہدری، رضا چوہدری ،کامران حنیف ، ، ارشد علی ، مبارک جدون ، سمیت بہت بڑی تعداد میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے نعرے بازی اور احتجاج جاری کیے رکھا جسکو میڈیا کے نمائندوں نے بہترین کوریج دے کر اپنی پیشہ وارنہ زمہداری نبائی آخر میں کشمیری رہنماوں نے تمام شرکت کرنے کرنے افراد سمیت میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔
کشمیریوں کے حق کیلئے د عا کی گئی الّلہ پاک سوا کڑور کشمیریوں کو جلد آزادی جیسی عظیم نعمت نصیب فرمائے اور اس بات کا اعادہ کیا مسلہ کشمیر کو دنیا کے ہر فورم پر ا ٹھاہیں گئے ہماری جدوجہد کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گئی مشکل کی ہر گھڑی میں مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں گئے اور بھارت کے جرائم کو بے نقاب کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گئے۔