پیرس (نمائندہ خصوصی سے) پیرس میں ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری قوم نے یوم سیاہ منا کر دنیا بھر میں انسانی حقوق کے اداروں یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی درندگی کو رکوانے کے لئے آواز بلند کی. پیرس میں واقع پلس ٹروکوڈیرو پر ایک کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا. جس کی قیادت سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کی.پروگرام میں رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور الہی،ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال لوسر،کشمیر پیس فورم بلجیم کے ڈائریکٹر ملک پرویز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. کشمیر ریلی کے آرگنائزر پی ٹی آئی آزاد کشمیر فرانس کے صدر اور ممتاز کشمیری رہنما زاہد ہاشمی اور فرانس کے معروف صحافی صاحبزادہ عتیق الرحمٰن نے کشمیری قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فرانس بلجیم برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک سے کشمیری کارکنان کو متحد کیا.احتجاجی مظاہرے کا آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ قاری فاروق احمد فاروقی نے کیا.
اس موقع پر بیریسٹر سلطان محماد چوہدری نے پر جوش انداز میں خطاب کرتے ہوئے بین الااقوامی برادی کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ بھارت وادی کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی پامالیوں کا مرتکب ہورہا ہے اور گذشتہ سال سے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ کر انہیں تحریک آزادی سے دور کرنے کی مزموم کوششیں کر رہا ہے. انھوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے ساتھ ظلم و ذیادتی اور پیلٹ گنوں کے ذریعے انہیں آنکھوں کی بینائی سے محروم کرنے کے واقعات اور انسانی اعضاء کو بےکار کرنے اور معصوم لوگوں کو شہید کرنے کے واقعات نے وادی میں دہشت زدہ ماحول پیدا کر رکھا ہے. انھوں نے کہا کہ وادی میں انٹرنیٹ سوشل میڈیا اور غیر کشمیری افراد کی کشمیر کے اندر داخلے پر پابندی اور انسانی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور حفظان صحت کے مضر اثرات اور وادی کو معاشی اور اقتصادی طور پر بدحالی کا نشان بناکر کشمیری قوم کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جارہا.انھوں نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ وادی کشمیر کے گھبیر حالات کو جاننے اور انہیں رکوانے کے لئے فیکٹ فائینڈنگ مشن اور یورپی یونین ایک نمائندہ مقرر کرے جو کشمیر کے اندر خراب حالات کو بہتر بنانے کے لئےثالثی کا کردار ادا کریں.برسلز پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر منظور ظہور الہی نےکہا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالیاں کشمیر کے اندر بھارتی سیکورٹی فورسسز کی جانب سے معصوم کشمیریوں کے ساتھ کی جارہی ہیں.
انھوں نے کہا کہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے کے لئے اوورسیز کمیونٹی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور وادی کی حقیقی صورتحال کو ایوان بالا تک پہچانے کے لئے مثبت حکمت عملی سے کام لینا چاہیئے. ڈاکٹر منظور نے کہاکہ ہم کشمیر کی آزادی تک ہر سطع پر کشمیری قوم کےساتھ یکہتی کا اظہار کرتے رییں گے.
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. انھوں نے فرانس میں آباد کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کو متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے ستائیس ممالک میں مسئلہ کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی آواز بلند کر رہی ہے. انھوں نے نے کشمیر ریلی کے منتظمین کی کامیاب ریلی کے انعقاد پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.پی ٹی آئی آزاد کشمیر فرانس کے صدر زاہد ہاشمی نے کہا کہ ہم بھارت کےدوغلے چہرے کودنیا میں بے نقاب کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے.
وادی کشمیر میں کشمیر قوم کئی نسلوں سے محکومی کی زندگیاں گذارنے پر مجبور ہیں انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت اور آزادی دی جائے تاکہ کشمیری قوم بھی آزادی کا سانس لے سکے. فرانس کے معرف صحافی صاحبزادہ عتیق الرحمٰن نےکشمیر ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ہمیں متحد ہوکر عالمی طاقتوں کو یہ باور کرانا ہے کہ وہ کشمیر کے حالات بہتر بنانے کے لئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں کہ وہ وادی کے اندر انسانیت سوز مظالم بند کرے.
کشمیر پیس فورم بلجیم کے ڈائریکٹر ملک پرویز نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے.مظاہرے میں فرانس کی سیاسی سماجی کاروباری مذہبی اور کشمیری حلقوں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کرکے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا. پروگرام میں خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی. پیرس میں کشمیری قوم سے یکجہتی کرنے کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کرکے تحریک میں جوش جذبہ دیدنی تھا.