پیرس (زاہد مصطفی اعوان) 13 نومبر کو پیرس میںدہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک خاتون سمیت پانچ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ۔چار دہشت گردوںکی شناخت ہونا باقی ہے۔
اس کے علاوہ عبدالسلام سمیت تین دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ بدھ کو یہاں کے مقامی اخبار نے لکھا ہے کہ ان میں سے ایک دہشتگرد فواد محمد اغاد تھا جس کا تعلق اسٹراس برگ سے تھا۔اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فواد شام سے فرانس واپس آیا تھا۔ اوریہ بھی بتاکلان تھیٹر کے خودکش دھماکے میں شامل تھا۔اس کے علاوہ 29 سالہ عمر اسماعیل مصطفیٰ اور 28 سالہ سمیع امیمور شامل تھے۔
جبکہ عبدالحمید اباعود 13 نومبر کو پیرس میں حملوں کے پانچ دن بعد فرانسیسی پولیس کے ساتھ مقابلے میںسیڈیانی میں ہلاک ہوگیا تھا۔دوسری جانب اس واقعہ کے بعد سے آج تک میڈیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے یہ سوال مسلسل کیا جارہا ہے کہ پیرس میں حملہ کرنے والے کون تھے۔
یہاں سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا ،اباعود محاصرے کے وقت بتاکلان میںپاس موجود تھا۔واضح رہے کہ پیرس کے مختلف مقامات پر ہونے والے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جن میں سے 90 بتاکلان تھیٹر میں ہونے والے حملے میں مارے گئے تھے۔فرانسیسی میڈیا نے تیسرے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ تاہم لی پیریشیئن اخبار نے بتایا ہے کہ یہ شخص فواد محمد اغاد تھا جس کا تعلق اسٹراس بر گ سے تھا۔