پیرس (جیوڈیسک) خوشبوؤں کے شہر پیرس میں نیپولین کی ٹوپی کو نیلام کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، نیلامی کی تقریب میں ایک ہزار مختلف اشیاء بھی رکھی جائیں گی، فرانس کے بادشاہ نیپولین کی یاد میں ان کے استعمال شدہ ٹوپی کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائیگا، کالے رنگ کی یہ ٹوپی آج بھی اپنی اصل حالت میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
نیپولین نے ایک سو بیس ٹوپیاں استعمال کیں جن میں تیس ٹوپیاں تاحال میوزیم کا حصہ ہیں، لیکن نیپولین کی اس ٹوپی کو فرانس کا تاریخی اثاثہ سمجھاجاتاہے، جس کی نیلا می کی قیمت چار لاکھ یورو طے کی گئی ہے ،تقریب میں مزید ایک ہزار اشیاء کی بھی نیلامی کی جائے گی، جو پندرہ نومبر سے شروع ہو گی اور دو روز تک جاری رہے گی۔