پیرس (اے کے راؤ) صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ڈاکٹر ارشاد علی کمبو کی سابق وزیر داخلہ، صدر پی پی پی اورسیز رحمان ملک سے اسلام آباد میں ملاقات۔ ون ٹو ون ملاقات میں رحمان ملک کا ڈاکٹر ارشاد علی کمبو کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے فرانس کی صدارت کی زمہ داری دوبارہ سونپ دی گئی۔
ڈاکٹر ارشاد نے پاکستان سے پاکستان جرنلسٹس فورم کے ایگزیکٹو ممبر راؤ خلیل احمد سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ وہ عید الفطر کے بعد فرانس تشریف لائیں گے۔ اور پارٹی کے مخلص کارکنوں سے ملاقات کر کے اگلے لائحہء عمل کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے قائم مقام صدر سید کفائت حسین نقوی کی جانب سے سابق وزیر ڈاکٹر عاشق ا عوان کے دورہ فرانس کو بہتر ین آرگنائز کرنے پر اتمنان کا اظہار کیا۔