پیرس : دکان میں چوری، 10 لاکھ یورو کے زیورات لوٹ لئے گئے

Paris Theft

Paris Theft

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے شہر پیرس میں زیورات کی دکان میں چوری ہو گئی، چور ایک ملین یورو سے زائد کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج صبح زیورات کی دکان میں چوری ہو گئی۔

چوروں نے اپنی گاڑی سے دکان کے دروازے توڑے اور ایک ملین یورو سے زائد کے قیمتی زیورات لوٹ لئے۔ چوروں نے واردات کے بعد اپنی گاڑی کو آگ لگادی اور دوسری گاڑی میں فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔