پیرس (جیوڈیسک) سرکاری بیان کے مطابق یہ شخص جعلی شناختی کارڈ استعمال کر رہا ہے اور اس کا ڈی این اے اس فلیٹ سے برآمد کیا گیا ہے جو شدت پسند استعمال کر رہے تھے۔
حکام کے مطابق گذشتہ برس ستمبر میں صالح عبدالسلام دو مرتبہ ہنگری گئے جس کے لیے اس نے کرائے کی گاڑی استعمال کی تھی۔ کار میں صالح کے علاوہ دو اور افراد بھی سوار تھے جو جعلی شناختی کارڈ استعمال کر رہے تھے۔
ان میں سے ایک سفیان کایل کی شناخت ہو گئی ہے جس کا اصل نام نجیم لاشاروئی ہے۔