پیرس (رپورٹ زاہد مصطفی اعوان) پیرس میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی نے یورپ بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے۔ ہر طرف عوام سوگوار نظر آرہے ہیں۔ خوف کے مارے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ دہشت گردوں نے روشنیوں اور سیسیہ کی سڑکوں والے شہر پیرس کی رنگینیوں کو سوگوار کر دیا ہے۔
جبکہ فرانس میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی میں جان بحق ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ری پبلک کے مقام پر پھولوں کے گلدستے اور امن کی شمع روشن کی جا ر ہی ہیں ۔ہر رنگ ونسل کے افراد نے ٹولیوں کی شکل میںآکر تیسرے دن بھی یک جہتی کا اظہار کیا ۔فرانس بھر میں سیکیورٹی تاحال ہائی الرٹ ہے ۔ائیر پورٹس ۔ریلوے اسٹیشن۔میٹرو اور بسوں میں بھی چیکنگ کی جا رہی ہے ۔جس سے فرانس میں ان لیگل افراد کے مشکلات میں مذید اضافہ ہو گیا ہے۔
فرانس بھر میں آج دن بارہ بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ سفارت خانہ پیرس میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں فرانس حکومت اور عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا گیا ۔جبکہ پاکستانی کیمونٹی جس میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔اور جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے بھی فرانس کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے امن کی شمع روشن کیں۔
فرانس کی سوگوار فضا آج تیسرے روز بھی افسردہ تھی۔تعلیمی اداروں سمیت تمام سرکاری اداروں میں کام بند تھا ۔اور دوکانوں پر کوئی رش نظر نہیں آ رہا تھا ۔ادھر فرانس حکومت کی نے بعض مساجد کو بند کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے ۔دہشت گردی میں ملوث پانچ افراد کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔