پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی صدر فرانسو اولوں نے کہاہے کہ پیرس میں دہشت گرد حملے داعش کی کارروائی ہیں ،جس کی منصوبہ بندی فرانس میں ہی ہوئی۔
انہوں نے دہشت گردوں کے حملے میں 160 افراد کی ہلاکت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے اس موقع پر کہا کہ داعش کے حملے فرانس کے باہر لوگ ملوث ہیں۔
فرانسیسی صدر کی ہدایت پر ملک کی سرحد سیل کردی گئی تاکہ مشتبہ عناصر کو پکڑا جاسکے،جس کے بعد سرحد پر 7ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔
پیرس میں8 دہشت گردوں نے چھ مقامات پر بیک وقت حملے کئے گئے ،خود کش حملے اور فائرنگ میں 160سے زافراد ہلاک ہوئے جن میں 1سو18کو بٹاکلن کنسرٹ ہال میں قتل کیا گیا ۔حملے میں ملوث 8میں 7دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔