پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں اب تک کی تفتیش کے مطابق 6 دہشت گرد ملوث تھے جن کی شناخت ہوگئی ہے۔
ان میں سے چارحملہ آور فرانسیسی شہری تھے جبکہ کنسرٹ ہال پر حملے میں مطلوب ایک شخص کو مفرور قرار دے دیا گیا ہے اور اس کی مکمل شناخت جاری کردی گئی ہے۔دوسری طرف پیرس زندگی معمول پر آنے لگی ہے۔
دفاتر اور مارکیٹوں میں لوگ دوبارہ نظر آنے لگے جبکہ تمام تعلیمی ادارے بھی کھل گئے ہیں تاہم لوگوں کے چہروں پر غم اور خوف اب بھی نمایاں ہے۔50فیصد افراد ابھی گھروں میں محصور ہیں ۔جبکہ ایفل ٹاور کو فرانس کے جھنڈے کی روشنیوں کے ساتھ سجا دیا گیا ۔آئندہ ماہ کرسمس کی رونقیں بھی ماند پڑی ہوئی ہیں۔