پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں نامعلوم نے فوجی پر حملہ کرکے زخمی کردیا ہے،غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نامعلوم شخص نے فرانسیسی فوجی کی گردن پرچاقومارا، نامعلوم شخص فوجی پرحملہ کرنے کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
برطانوی ذرائع کے مطابقفرانسیسی فوجی گشت پرتھا،اورحملہ آورکاتعلق ممکنہ طورپرشمالی افریقہ سے تھا، فرانسیسی اخبار کے مطابق حملہ آورکی عمر30سال کے لگ بھگ تھی، فرانسیسی فوجی کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔