فرانس (جیوڈیسک) پیرس کے وسط سے گذرنے ولا دریائے سین میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، بارش کے سبب صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے، دریا کے کنارے کا علاقہ اور ریستوران زیرآب آ گئے، کشتیاں روک لی گئیں، دریا میں واقعہ چھوٹے سے جزیرے کی گلیاں اور سڑکیں زیر آب آ گئیں، جزیرے سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے کشتیاں استعمال کی گئیں۔
لورو میوزیم کے زیر زمین حصے اور شہر کے قدیم اور مہنگے ترین حصہ بھی متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد محفوظ مقامات پر متنقل کر دیے گئے، دوسری جانب تاریخی مقام ایفل ٹاور اتوار کے روز افغانستان میں ہونے والے دھماکے کے سوگ میں بند رہا۔