فرانس (جیوڈیسک) کے دارالحکومت پیرس کے لور پیرامڈ کے باہر منفرد پکنک کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے سفید رنگ کے لباس پہن کر شرکت کی۔ سفید لباس دمکتے چہرے پھر رہے لوگ اسطرح جیسے پرستان کا ماحول یہ پیرس کے ناٹرے ڈیم اسکوائر پر منعقد ہونے والی پکنک کا سماں جس کی خاص بات ہے یہ کہ تمام لوگ سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہیں۔ سالانہ منعقد کی جانے والی اس پکنک میں چار ہزار افراد نے شرکت کی، جو اپنے ساتھ ٹیبل اور کھانے پینے کی اشیا لے کر آئے تھے۔
تمام افراد نوٹرے ڈیم کے مشہور چرچ کے سامنے وائٹ ڈنر نامی پکنک کے لئے اکھٹا ہوئے تھے جسکا مقصد لوگوں کے درمیان محبت اور باہمی تعلقات کو بڑھانا ہے۔ یہ ڈنر ہر سال منعقد کیا جا تا ہے۔ اور ڈنر کی اس روایت کو قائم ہوئے پچیس برس ہو گئے ہیں۔