کراچی (جیوڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) کی جانب سے کراچی پورٹ پرآنے والے تیل بردارجہازوں اورتیل کی انشورنس کی مدمیں دی جانے والی رقم میں 5 کروڑ روپے کی خوردبرد کے الزام میں نیوجوبلی انشورنس کے وائس پریذیڈنٹ زبیردادا کوگرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل کراچی نے پارکوکی جانب سے دیے جانے والے پریمیم کی مدمیں ملک کی 3 نامور انشورنس کمپنیوں اور آئل کمپنی کے افسران کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کے فراڈکا سراغ لگایا تھا۔
اس سلسلے میں تحقیقات کے دوران انکشاف ہواتھا کہ تینوں انشورنس کمپنیوں کے ذمے داران پارکوکے متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے انشورنس پریمیم کے کمیشن کی مدمیں گذشتہ کئی سال سے کروڑوں روپے کافراڈ کررہے ہیں۔ انشورنس کمپنیوں کی اصطلاح میںیہ فراڈگوریلا (گھوسٹ) ایجنٹوںکے نام پر کیاجا رہاہے۔