فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو صحت مند تفریحی مراکز بنایا جائیگا۔ عبدالراشد خان

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی میں قائم فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو سرسبز اور سہولیات سے آراستہ کرکے صحت مند تفریحی مراکز میں تبدیلی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ پارکس سمیت بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ فیملی پارکوں، کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز بنا نے کے ساتھ صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی درستگی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے مختلف محکموں کے ڈائریکٹر رفیق شیخ ،جاوید قریشی اور بہروز خان بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں قائم گرین بیلٹس کو سرسبز بنا یا جائیگا۔

انہوں نے محکمہ پارکس کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ فیملی پارکس اور کھیل کے میدانوں کی تیز و آرائش اور تعمیر و مرمت کے حوالے سے اقدامات کرکے اسے مستقل بنیادوں پر بہتر رکھا جاے فیملی پارکوں میں روشنی کے انتظامات کی بہتر اور صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو سرسبز بنا نے کے حوالے سے جاری اقدامات کو تیز کیا جائے درختوں ،پودوں اور سرسبز ماحول کی آفادیت سے عوامی شعور کی آگہی کے حوالے سے مہم چلائی جائے اور درختوں اور پودوں کی حفاظت اور اس کی آبیاری کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔

DMC Korangi Karachi News

DMC Korangi Karachi News