اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ دہشت گردوں کا بڑا ہدف ہے اگر یہاں دہشتگرد آگے تو پھر ہم میں سے کوئی بھی باہر نہیں جاسکے گا۔
سیکیورٹی امورانجام دینے والوں کے پاس پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے ایس اوپیز ہی نہیں۔ سکھوں کاپارلیمنٹ پہنچنا بہت بڑاسیکیورٹی نقص اورسوالیہ نشان ہے۔ سیکیورٹی اہلکار روکنے کے بجائے لیٹ گئے۔ قومی اسمبلی کی ایک سالہ کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
حکومت اورقومی اسمبلی کی کارکردگی میں فرق کیا جائے۔ ساری زندگی ایک روپے کی کرپشن نہیں کی۔ اس کے باوجودتنقید کواپنی اصلاح سمجھتاہوں۔ الزام لگانے والوں کا معاملہ اللہ کی عدالت پرچھوڑتا ہوں۔ نمائندے کے مطابق قومی اسمبلی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کی کاپیاں صحافیوں کو دیتے ہوئے سردار ایازصادق کاکہنا تھا۔
کہ ایک سالہ رپورٹ کے علاوہ ایک تفصیلی دستاویزتیار کی گئی ہے جس پر میری تقریریا دستخط نہیں کیونکہ یہ ٹیم ورک کانتیجہ ہے۔ صرف روایتی پارلیمنٹ نہیں بنائیں گے۔ معاشی معاملات سے لے کر ملازمتوں اور ترقیوں تک شفافیت برقرار رکھیں گے۔