وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی جس میں جعلی ڈگریوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی جس میں ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پروزیرقانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ڈگریوں کی تصدیق کے لئے مناسب طریقہ کار اختیار کیا جائے، انتخابات ملتوی نہیں کرنے دیں گے، بر وقت اور شفاف انتخابات یقینی بنائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرنے والے پارلیمانی وفد میں زاہد حامد، ایس اقبال قادری، بشری گوہر، ظفر بیگ شامل ہیں جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین جاوید لغاری بھی اجلاس میں شریک ہیں۔