کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ حلف سے لفظ قسم اٹھاتا ہوں کو تبدیل کر کے اقرار کرتا ہوں شامل کردگیا ہے، اردو اور انگریزی دونوں کی لغت کے مطابق یہ لفظ پہلے لفظ کے مقابلے میں کم حیثیت کا ہے اور قانون کی رو سے اس حلف کو کمزور کردیا گیا ہے جس کے بعد کوئی بھی قادیانی فقط اپڑی لفظوں میں ختم نبوت کا اقرار کر کے پارلیمنٹ کا ممبر بن سکتا ہے،ہمارے اکابرین اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی، پیر مہر علی شاہ، خواجہ قمرالدین سیالوی، علامہ احمد سعید شاہ کاظمی، علامہ عبدالستارخان نیازی، امام شاہ احمد نورانی صدیقی اور صوفی ایاز خان نیازی سمیت اکابر علماء کی سو سالہ جدوجہد کو لفظوں کا کھیل بنا کر عقیدہ ختم نبوتۖ پر شب خون مارا گیا ہے،انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے ہنگامی بین الصوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات کے نام پرعقیدہ ختم نبوتۖ کے قانون میں تبدیلی نہ منظورہے ، چودہ سو سالہ تاریخ میں ایک بار پھر عقیدہ ختم نبوتۖ پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی ہے، اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عثمان محی الدین نورانی نے کہا کہ عاشقان رسولۖ اور عقیدہ ختم نبوتۖ کے فدائین کے لئے المناک خبر یہ ہے کہ گزشتہ دن اسمبلی میں نا اہل شخص کے لئے گنجائش نکالنے کے لئے جوقانون پاس کیا گیا اس میں قادیانیوں کے لئے بھی گنجائش نکالنے کی کوشش کی گئی ہے ،ہم کسی صورت اس کو قبول نہیں کرسکتے ہیں۔
وفاقی حکومت کے وزراء اور کارندے صبح سے تین بار وضاحت پیش کر چکے ہیں کہ انہوں نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیف الاسلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان کے لاکھوں غیور طلبہ اور نوجوانوں کی جانب سے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ختم نبوت کے حلف کو فلفور اسی اصل صورت میں منتقل کردیا جائے جو آج سے کچھ دن پہلے تک تھا، اگر وفاقی حکومت کو ختم نبوتۖ کے قانون سے بغض نہیں ہے اور اسے قادیانیت نوازی کا شوق نہیں ہے اور وفاقی حکومت کے ممبران قومی اسمبلی عقیدہ ختم نبوتۖ پر مکمل دائمی ایمان رکھتے ہیں تو پھر انہیںاس تبدیلی میں کوئی حرج اور مشکل پیش نہیں آئی گی بصورت دیگر ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ وفاقی حکومت نے ایک نا اہل شخص کو بچانے کے لئے امریکہ، اسرائیل اور مغربی استعمار کے پیچھے چھپے قادیانیوں سے سازبا ز کرلی ہے، اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق انجمن طلبہ اسلام کی جانب سے بروز اتوار 8اکتوبر کے دن ملک بھر میں یوم تحفظ ختم نبوتۖ منانے کا اعلان کردیا ہے، اس دن ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے و ریلیاں منعقد کی جائیںگی، اور عقیدہ ختم نبوتۖ کے تحفظ کے حوالے سے ہر سیاسی و مذہبی جماعت سے رابطے شروع کئے جائیں گے۔