اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کے سامنے اسٹیج بنائیں گے اور عوامی تحریک کے اسٹیج پر عمران خان کو خوش آمدید کہیں گے۔ آئی ایس پی آر کا بیان قابل تحسین ہے، فوج سے ثالثی یا مداخلت کے لیے نہیں کہیں گے۔ عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں گھسیں یا نہیں، ہم یہ نہیں کریں گے، عمارتوں کو توڑنا، اندر گھسنا اور قبضہ کرنا ہمارے پلان کا حصہ نہیں ہے، جب ریاست کی عمارتوں کے اندر ہی نہیں گھسیں گے تو تقدس کیسے پامال ہوگا۔
طاہر القادری نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے سامنے اسٹیج بنائیں گے اور عوامی تحریک کے اسٹیج پر عمران خان کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری اصلاحات کے لیے قومی حکومت بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف اپنے آپ کو قانون کے سپرد کریں۔