اسلام آباد (جیوڈیسک) محمود خان اچکزئی نے کہا ہےکہ پارلیمنٹ کو خانہ بدوشوں کے قبضے سے چھڑانا ہو گا ، اگر کسی اور نے نہ کیا تو پھر ہم خود یہ کام کریں گے۔
محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، قوم کے لیے امتحان کا دور شروع ہو گیا ہے , میڈیااور سول سوسائٹی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔
جبکہ عدلیہ آئین کی پاسداری میں ہمارے ساتھ ہے ، ہمیں آج یہ پیغام دینا ہو گا کہ ہمیں کیا کرنا ہے، متفق ہیں پارلیمنٹ اور آئین کی طرف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو روکیں گے۔