پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا، پی آئی اے نجکاری کا بل ایجنڈے میں شامل

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل مشترکہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کر دیا ہے۔ اجلاس میں 7 بل منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

ان میں دو حکومت جبکہ 5 اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ ہیں۔ مشترکہ اجلاس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل پر بریفنگ دیں گے۔ اس کے بعد اپوزیشن جماعتیں بل پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مشاورت کریں گی۔