اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دوسرا دور آج ہو گا۔ اجلاس میں پی آئی اے کارپوریشن منتقلی بل سمیت 6 بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دوسرا دور آج ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں 6 بل منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے ، جن میں پی آئی اے کارپوریشنز منتقلی بل، غیرت کے نام پر قتل،نجکاری کمیشن ،دوران حراست تشدد یا اموات سے متعلق قانون سازی کی جائے گی ۔
مشترکہ اجلاس سے پہلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو پی آئی اے کارپوریشنز منتقلی بل پر بریفنگ دیں گے ۔
گزشتہ روز صرف ایک گیس چوری کی روک تھام کا بل ہی منظور کرایا جاسکا۔ جبکہ اجلاس کا زیادہ تر وقت پرویز مشرف کی بیرون جانے کی اجازت دینے پر اپوزیشن کی گرما گرم تقریروں اور حکومت پر تنقید میں صرف ہوا۔