اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بحث کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صبح 11 بجے شروع ہو گا جو متعلقہ بزنس مکمل ہونے کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا جائے گا۔
قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ نیئرحسین بخاری مشترکہ طور پر کریں گے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدر ممنون حسین نےوزیر اعظم کی سفارش پر طلب کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن سے مشاورت کی تھی۔