سکھر (جیوڈیسک) سول اسپتال کے شعبہ سی ٹی اسکین کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب اگر ڈڑنے اور گھبرانے کی باتیں نہ کرتے تو اچھا ہوتا، انہیں ڈرنا ہی نہیں چاہئے، کوئی بھی سیاست دان ڈرتا یا گھبراتا نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ قوم کو فیس کرنا چاہتے ہیں تو اس سے بڑھ کر اچھی بات کیا ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں جس کا بھی نام آئے، اس کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قرض معاف کرانے والے بھی اتنے ہی مجرم ہیں مگر مجرموں کی بھی کٹیگریز ہوا کرتی ہیں، ہمیں قرض معاف کرانے والوں کو بھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پہلے روز ہی کہا تھا کہ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔