اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی طلال چودھری کے فلیٹ میں چوری ہو گئی۔ چور قیمتی اشیا پر ہاتھ صاف کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
طلال چودھری پارلیمنٹ لاجز کے فلیٹ جے 203 میں رہائش پذیر ہیں۔ نامعلوم چور گھڑیاں، نقدی اور جیولری لے کر فرار ہوئے۔
طلال چودھری نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فلیٹ کے باہر موجود رہتی ہے۔
فلیٹ میں چوری کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فلیٹ میں بالکونی سے داخل ہوئے۔