پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا، اپوزیشن کے احتجاج کا امکان

Parliament

Parliament

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مجلس شوری پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا جس سے صدر ممکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، مشترکہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے پہلے یہ اجلاس صبح 11 بجے ہونا تھا تاہم صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی آئین کے آرٹیکل 54 اور 56 میں تفویض شدہ اختیارات کے تحت کی۔

صدر مملکت کے خطاب سے موجودہ قومی اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوجائیگا، اس اجلاس کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر مملکت کے خطاب کے دور ان اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے۔