لاہور (جیوڈیسک) لحمرا ہال میں ترکی کے بانی کمال اتاترک کے بارے میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاکستان نہیں بلکہ اسلام کے نام پر اسلام کے خلاف لڑنے والے دہشت گردوں کو سزائیں دینے کے لیے سول نظام کے تحت کی جانے والی کارروائی کے بہتر نتائج سامنے نہیں آ رہے تھے۔
اُنہوں کا کہنا تھا کہ پارلیمان، فوجی عدالتوں کی کارروائی پر مکمل نظر رکھے گی اور فوجی افسروں کی بجائے وزارت داخلہ یہ فیصلہ کرے گی کہ کون سے کیسز فوجی عدالتوں کو بھجوانے ہیں۔
اِس موقع پر سینٹرحاصل بزنجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو گئی ہے اور اِس کے یقینا بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔
تقریب سے مختلف دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اِس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔